انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

RAWALPINDI:

 

راولپنڈی
ملک میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
 
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران 5 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 100.164 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹی چوک پر ایک کارروائی میں گاڑی سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح فیض آباد کے قریب سے 2 ملزمان سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔
 
دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 964 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
 
اُدھر کوئٹہ میں کلی عمر روڈ  پر گاڑی سے 50 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایم 2 لاہور پر گاڑی سے 12 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد کرکے  4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story